منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مبارک منانے کیلئے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان مصطفی ﷺ ریلیاں اور جلوس نکالیں گے۔ ہرطرف درود وسلام کی صدائیں آنے لگیں، گلیاں، گھر اور بازار سجا دیئے گئے۔پاکستان بھر میں ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی غلامان مصطفی ﷺ نے سرکار دوعالم ﷺ کی آمد کا جشن منانے کے لئے گلی محلوں کو سجا دیا ہے۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے رنگ مہک رہے ہیں۔ شہر شہر، گاؤں گاؤں اور ہر گلی محلے میں چراغاں ہے۔ ہر طرف سبز پرچموں کی بہار نے سماں باندھ رکھا ہے۔ لاہور شہر میں گلیوں مساجد اور گھروں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ویسے تو میلاد النبی ﷺ اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی ﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر نعت خوانی کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علمائے کرام آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح ثناء خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود وسلام پیش کرتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…