ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت سے بڑامطالبہ ،زرداری پرایک اورسنگین الزام

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(نیوزڈیسک)سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈا کٹر ذ والفقار مرزا نے کہا ہے کہ زرداری لیگ نے رینجرزکے اختیارات اورآپریشن میں رکاوٹ پیدا کی توپورے سندھ میں دم دما دم مست قلندرہو گا۔ سندھ حکو مت نے 18 دسمبر تک رینجرز کے اختیا رات بحال نہیں کیئے تو وہ کراچی میں دھرنا دیکر پو رے شہر کو جام کر دیا جا ئیگا۔سندھ کے مسقبل کے فیصلے دبئی اور لند ن میں بیٹھ کر کرنے کا وقت اب ختم ہو گیا ہے اب سندھ کے متقبل کا فیصلہ سندھ کے عوام کرینگے۔ وہ گذشتہ رات بدین شہر کے وارڈ نمبر 5 سے نو منتخب کو نسلر گلزار احمد میمن کی جانب سے منقعد سندھی ثقافت ڈے کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کے زرداری نے شہیدو ں کے نام پر سندھ کے عوام سے ووٹ لیکر نہ صرف شہداءجمہو ریت اور سندھ کے عوام کے ساتھ بد ترین دھوکہ کیا ہے اس لیئے سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنے کے لئے سندھ سے محبت کرنے والی تمام قو تو ں کو یکجا ہو کر کردار ادا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کے جس طرح بدین ضلع میں کرپٹ اور سندھ کے عوام کی دولت لو ٹنے والی زرداری لیگ کو عبرت ناک شکست دی ہے اسی طرح پورے سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کردیا جا ئیگا اور بہت جلد میں پورے سندھ کا دورہ کرکے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں گا، انہوں نے کہا کے سندھ کے ہر سپوت کو سندھ کو لو ٹ نے اور توڑنے والو ں کے خلاف جنگ کرنی پڑے گی ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کے سندھ کے عوام سندھ سے دہشت گردی اور کرپشن کا خا تمہ چا ہتے ہیں اور دہشت دردی اور کرپشن کے خلاف رینجرز کی جانب سے جا ری آپریشن کی حما یت کرتے ہیں رینجرز نے بلا تفریق دہشت گردو ں کے گڑھ 90 پر بھی چھا پہ ما ر کر وہا ن سے دہشت گردو ں اور ان کو پناہ دینے والو ں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کے کراچی سے دہشت گردی کے خا تمے کی جدو جہد میں رینجرز کے کئی جوانو ں نے قربا نیا ں بھی دی ہیں اور اب جب سندھ کے کرپٹ وزراءاورزرداری لیگ کے کرپٹ لو گو ں کے خلاف کا رروائی شروع کی ہے تو زرداری ٹولے نے رینجرز کے خلاف بھی سا زشیں شروع کر دی ہیں اور سندھ میں دہشت گردو ں اور کرپشن کے خلاف جا ری آپریشن کو روک کر سندھ کو دہشت گردی اور کرپشن کی آگ میں دھکیلنا چا ہتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکو مت نے 18 دسمبر تک رینجرز کے اختیا رات بحال نہیں کیئے تو وہ لا کھو ں لو گو ں کے ساتھ کراچی میں دھرنا دیکر پو ری کراچی کو جام کر دیا جا ئیگا اور 19 دسمبر کے بعد اگر وفاقی حکوت آئین کے آرٹیکل 245 تحت سندھ میں ایمر جنسی لا گو کر کے سندھ حکومت کو معطل نہیں کیا تو پو رے سندھ میں دہشت گرد اور کرپٹ حکمرا نو ں کے خاتمے تک ہر شہر میں احتجاج اور دھرنے دیئے جا ئینگے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…