جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔۔۔! ،اہم رہنما نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(نیوزڈیسک )ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔۔۔! ،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے بڑا مطالبہ کردیا،پی پی پی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہاہے کہ پا کستان میں اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اب پیپلز پارٹی کو مفاہمت کی پالیسی ترک کردینی چاہےے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پیپلز پارٹی واپس آئے گی،بلاول بھٹوپنجاب میں آکرمستقل قیام کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گجرات میں جنرل سیکرٹری پی پی پی پنجاب کے ہمراہ ڈیرہ کائرہ پر صحا فیوں اور پی پی پی کے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پا کستان میں اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اب پیپلز پارٹی کو مفاہمت کی پالیسی ترک کردینی چاہےے اور مضبوط آپوزیشن کا کردار ادا کر نا چاہیے اور عوام کے متعلقہ ایشوز پر حکو مت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے اب ہمارا ٹارگٹ پنجاب کو پی پی پی کا قلعہ بنا نا ہے اور اس کی حکمرانی حاصل کرنا ہے اور اگلے الیکشن جس میں دو اڑھائی سال کا عرصہ رہ گیا ہے میں جیالے کا رکنوں کو جنہوں نے کوڑے کھائے ،صعبتیں برداشت کیںاور نئے کا رکنوں کو متحرک کیا جائے اور وہی سوچ جو ذوالفقار علی بھٹو کی تھی جس پر پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی مو جودہ حالات کو سا منے رکھ کہ ایک جا مع پروگرام ترتیب دیا جا ئے اور اس پرو گرام کو لے کے آگے چیئرمین بلاول بھٹو یہ کہیں کہ اس کے تحت میں نے کرپشن کو حتم کر نا ہے اور انہیں بتائے کہ اچھی گورننس دے کر دکھائیں گے اوران معاملات کے تحت کمزور طبقوں کو بلدی پر لے جائیں گے خواتین کے اخترام اور اقلیت کےلئے بہتری لاو¿ں گا کا شتکار جن کی پنجا ب میں حالت خراب ہے ان کی حالت ٹھیک کروں گا ،مزدوروں کے حالات ٹھیک کرو ں گا ہم نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے چیئر مین بلاول بھٹو کو پنجاب میں آنے کی دعوت نہیں دی اب ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ پنجاب میں آئیں اور یہاں کا دورہ کرنے کی بجائے مستقل قیام کریں اور صرف ویک اینڈ پر ہی سندھ جائیں اس کے بہتر رزلٹ نکلیں گے پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پیپلز پارٹی واپس آئے گی پیپلز پارٹی سا رے طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے اور کمزور طبقوں کی نمائندگی کر تی ہے جن کی تعداد 70سے76فیصد ہے پیپلز پارٹی نوجوانوں کی نمائندگی کرے گی ہماری لیڈر شپ نوجوان ہے اور وہ پاکستان کے حقیقی نمائندے ہوں گے پیپلز پارٹی کو نہ کو ئی پہلے ختم کر سکا ہے اور نہ کو ئی آئندہ ختم کرے گا جس جماعت کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہو ،جس کے کا رکنوں نے کوڑے کھائے ہوں ،جیل کی صعبتیں برداشت کیں ہوں گی چیئر مین بلاول اب پنجاب میں وزٹ کی بجائے قیام کریں اور صرف ہفتہ وار چھٹی کو ہی سندھ جائیں اس موقع پرپا کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری طا ہر زمان کائرہ بلدیہ لا لہ مو سیٰ کے متوقع امیدوار چوہدری ندیم اصغر کا ئرہ سٹی صدر ملک شفیق امجد کونسلر خالد منیر دھامہ و دیگر مو جود تھے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میں منظور احمد وٹو لا لہ موسیٰ میں پیپلز پارٹی کائرہ گروپ کی کامیابی پرانہیں مبارکباد دینے کےلئے آئے ہوئے تھے ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…