اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 154لودھراںمیں ن لیگ کا تحریک انصاف کو جھٹکا، ،جہانگیرترین کے ”کارناموں“کے ثبوت میڈیاپرآگئے

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم کے سامنے سچ کا سامنا کرنا سیکھیں، عوام نے بلدیاتی انتخابات کے بھاری مینڈیٹ تلے جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے، اب میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق خوشحال پاکستان ضرور بنے گا، لاہور میں قبضہ گروپ اور لودھراں میں قرضے معاف کرانے والے کو اپنے دائیں بائیں کھڑا کرنے والے کیا نیا پاکستان بنائیں گے؟ انہوں نے بنکوں سے قرضہ معاف کرانے کے جہانگیر ترین کے ثبوتوں سے متعلق کاغذات میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ 126دنوں تک اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والوں نے درحقیقت ملکی ترقی کے خلاف سازش کی اور چین کی طرف سے 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ کنٹینر پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کے تمام الزامات سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن نے مسترد کر دیئے۔حمزہ شہبازنے این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گیلے وال میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اڑھائی سال کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں جبکہ کھیل تماشا اور بہتان بازی کرنے والوں کو بھی قوم نے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ دیگر ضمنی انتخابات کی طرح 23دسمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی تاکہ قومی ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی شخص یا پارٹی کی بجائے پاکستان کی جیت ہو گی ۔ یہاں سے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جا رہاہے۔ کراچی آپریشن کے ذریعے روشنیاں واپس لائی جا رہی ہیں اور انشاءاللہ 2017ءتک لوڈشیڈنگ کے جن سمیت تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ حمزہ شہبازنے این اے 154 کے صوبائی حلقے پی پی 211 کو درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا ۔اس موقع پر این اے 154 سے مسلم لیگی امیدوار صدیق خان بلوچ‘ این اے 155 سے ایم این اے عبدالرحمن کانجو‘ پی پی 211 سے ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بلوچ اور مسلم لیگی رہنما نذیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23دسمبر کو قرضے معاف کرانے والے پردیسی امیدوار کو اپنے جہاز پر واپس جاناہو گا اور اس علاقے کے عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دلائیں گے۔ قبل ازیں حمزہ شہبازکی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکن ملی نغموں اور سرائیکی گیتوں پر والہانہ رقص کرتے رہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…