کراچی (نیوزڈیسک) رینجرز نے ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران دہشتگردوں کو علاج معالجے سےمتعلق مزید تفصیلات اور بل عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔جس کے مطابق ڈاکٹر یوسف ستار نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اقبالی بیان میں اعتراف کیا ہے تھا کہ اسپتال میں مختلف سیاسی جماعتوں اورکالعدم تنظیموں کے عسکری ونگ کے کارکن علاج کے لیے لائے جاتے تھے،ایم کیوایم،ٹی ٹی پی،لیاری گینگ وار،اے این پی ،،پیپلز امن کمیٹی کے لوگ علاج کے لیے آتے تھے۔ ڈاکٹر عاصم کی خصوصی ہدایت کے مطابق بغیر اطلاع انھیں ایڈمٹ کردیا جاتا تھا، ایم کیو ایم کے زخمیوں کا بل خدمت خلق فاونڈیشن کو بھیجا جاتا تھا،باقی لوگوں کے بل ان کے اپنے نام پر جاری کیے جاتے تھے، یہ اسپتال کی پالیسی کا حصہ تھا، میرااس میں کوئی کردار نہیں تھا،مجھے جو ہدایت ملتی تھی، ان پر عمل کرتا تھا،ایم کیو ایم کے ڈاکٹر نصرت،شوکت کے کے ایف،روف صدیقی،وسیم اختر ،عادل صدیقی ،انیس قائم خانی ،سلیم شہزاد ،قادرپٹیل وغیرہ فون کرکے اپنے ذاتی اور پارٹی کے مریضوں کے علاج میں رعایت کا کہاکرتے تھے، علاج میں 50فیصد رعایت صرف خدمت خلق فائونڈیشن کو دی جاتی تھی،کسی اور کو نہیں،ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی بھی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے پانچ رکنی جے آئی ٹی کے روبرو مختلف الزامات کا اعتراف کیا سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز، عسکریت پسندوں اور کالعدم تنظیم کے ارکان کو علاج کی سہولت فراہم کی، سیاسی جماعتوں کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کو علاج پر 50 فیصد رعایت دی گئی ڈاکٹر عاصم نے غیرقانونی طور پر رقم کی بیرون ملک ترسیل کا اعتراف کیا،ڈاکٹر عاصم کے نام پررجسٹرڈ 36 کمپنیز کے ذریعے رقم کی ترسیل کی گئی، رقم کی بیرون ملک 207 غیرقانونی ترسیلات کی گئیں، رقم کی ایک غیرقانونی ترسیل مشکوک ہے، وفاقی وزیر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا، سوئی سدرن گیس، اوگرا، پی ایس او اور دیگر اداروں میں مداخلت کی، عدالت میں مختلف دہشت گروں کو دی جانے والی طبی امداد اور اس کے بل بھی پیش کیے گئے جبکہ عدالت میں سندھ حکومت کا وہ نوٹیفکیشن بھی پیش کیاگیا جس میں ان ملزمان کی نشاندہی کی گئی تھی جن کے سر کی قیمت حکومت سندھ نے مقرر کی اور ان کا علاج ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر ضیا الدین اسپتال میں کیا گیا۔
ڈاکٹرعاصم کیخلاف مقدمہ کی سماعت،رینجرز نے تفصیلات اور بل عدالت میں پیش کر دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































