لاہور(نیوزڈیسک) بالآخر تحریک انصاف کو کامیابی مل گئی،الیکشن ٹربیونل لاہور نے حلقہ این اے 122میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سردار ایاز صادق کو 22دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمر نے سماعت کی۔ ضمنی انتخاب میں این اے 122سے ناکام رہنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار عبد العلیم خان نے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ غیر قانونی طور پر انتخاب سے چند روز پہلے ہزاروں ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کر دیے گئے اور انتخابی بے ضابطگی بھی کی گئی۔ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ اور سردار ایاز صادق نے مبینہ طو رپر ووٹر لسٹوں میں ہیر اپھیری کر کے کامیابی حاصل کی اس لئے اس انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ٹربیونل نے عبدالعلیم خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سردار ایاز صادق سے 22دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































