ہالا (نیوزڈیسک)بلاول زرداری کے الیکشن لڑنے کی افواہوں کاڈراپ سین،امین فہیم کی خالی نشست پرکون الیکشن لڑے گا؟،مخدوم خاندان نے امیدوار کا فیصلہ کرلیا۔مٹیاری قومی اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 18جنوری کو ہوں گے، 76نامزدگی فارم وصول، 3آزاد امیدواروں نے فارم جمع کروادیئے۔ گذشتہ عام الیکشن میں مخدوم امین فہیم کے سامنے مدِ مقابل بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے والے مخالف عوامی اتحاد ،فنکشنل لیگ کے امید وارحاجی عبد الرزاق میمن نے سب کو چونکادیا انہوں نے عوامی اتحادسے علیحدہ ہوکر آزاد امیدوار کی حیثیت میں نامزدگی فارم وصول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد NA-218مٹیاری قومی اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 18جنوری کو ہوں گے اس سلسلے میں مخدوم ہاو س،سروری جماعت پاکستان کے گدی نشین اور صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو امیدوار کے بطور نامزد کرکے الیکشن کمیشن مٹیاری سے نامزدگی فارم وصول کرلیا ہے جبکہ ان کے سامنے آزاد،جے یوآئی،سمیت مختلف پارٹیوںکے تاحال76نامزدگی فارم وصول کئے ہیںجس میں آزاد امیدوار ثناملوکھانی،سید فرماں شاہ،جان محمد جکھرانی بلوچ نے نامزدگی فارم جمع کرادیئے ہیں،ذرائع کے مطابق آزاد امیدوار سندہ میمن اتحاد حاجی عبد الرزاق میمن ،جے یوآئی کے تاج محمد ناہیوں ،امداد سولنگی،سارنگ دیگروں نے نامزدگی فارم وصول کئے ہیں واضع رہے کے مٹیاری ضلع میں گذشتہ عام الیکشن میں اہم حیثیت میں مقابلہ کرنے والے عوامی ،میمن اتحاد، فنکشنل لیگ کی جانب سے مخدوم ہاو س کے نامزد امیدوار مخدوم سعید الزماں کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا یہ بھی واضع رہے کے گذشتہ عام الیکشن میں سندھ میمن اتحاد کے صدر حاجی عبد الرزاق میمن عوامی اتحاد کے ساتھ میمن اتحاد میں شامل تھے جنہوں نے تاحال اکیلے اور آزاد نشست پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کرتے ہوئے نامزدگی فارم وصول کیا ہے،ان کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں سید شہاب الدین شاہ حسینی،نواز لیگ کے بغاوتی گروپ مخدوم عطا حسین ،پیر مجدد سرہندی شامل بتائے جاتے ہیںالیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میںڈسٹرکٹ رٹرننگ افسراعجاز انور چوھان اور رٹرننگ افسر سعید سومرو کو تعینات کیا گیا ہے اور الیکشن کے حوالے سے سامان بھی کچھ پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ دعویٰ کیاجا رہا تھا کہ مخدوم امین فہیم کی خالی ہونے والی نشست پر بلاول زرداری الیکشن لڑیںگے ۔
بلاول زرداری کے الیکشن لڑنے کی افواہیں،امین فہیم کی خالی نشست پرکون الیکشن لڑے گا؟مخدوم خاندان نے فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پانچ سو ڈالر
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































