ساہیوال((نیوزڈیسک)پولیس تھانہ سٹی نے تحریک انصاف اور تحفظ ساہیوال فورم کے 49کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ ،ہنگامہ آرائی اور تھانہ کی عمارت پر پتھراؤ کے الزامات میں مقدمہ درج کر کے تحریک اں صاف کے دو کارکنوں زیشان کا شی اور ملک محمد عامر کو گرفتار کر لیا ایف آئی آر میں ذیشان کا شی ،ملک محمد عامر ،جا وید،فر حان بٹ ،بلال ،علی بٹ ،شہر یار ،مر زا مسعود اور آصف کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 40نا معلوم افراد بھی شامل ہیں ایف آئی آر میں ایس ایچ او سٹی نے الزام لگایا کہ جب تحفظ ساہیوال فورم کے 16راہنماؤں نے پولیس تھانہ سٹی کو گرفتاری دی تو پولیس ان 16راہنماؤں کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی لے کر آئی تو 9دسمبر کی رات پو نے سات بجے تو ہجوم نے مشتعل ہو کر تھانہ کی عمارت پر پتھراؤ کیا ۔ پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا اور کار سر کار میں مدا خل کی گئی ۔حالانہ گرفتار ہو نے والے تحفظ ساہیوال فورم اور تحریک انصاف کے ناکام امیدواروں سمیت 115افراد کے خلاف 6دسمبر کو خلاف قانون ریلیاں نکالنے ،امن عامہ کا مسئلہ پیدا کر نے ،مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور صو بائی وزیر پر کر پشن کے الزامات عائد کر کے احتجاج کیا تھا جس پر 16راہنماؤں نے گرفتاریاں دی تھیں پولیس نے 49افراد کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ 341,186,148اور 144ت پ درج کر لیا ہے مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پی پی پی کے بعد پی ٹی آئی پر بھی دہشتگردی کا پرچہ گرفتاریاں شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
راولپنڈی کے گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد
-
2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ



















































