ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار نے غریبوں کو بھی نہ بخشا،اعلان نے پورے پاکستان کو پریشانی میں مبتلا کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے دباو¿ کے تحت پنشنروں ، بیواو¿ں اور بڑھاپا سکیم کے تحت قومی بچت سکیموں میں فوری طور پر مزید کمی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خزانہ نے اس سلسلہ میں جو نوٹیفیکیشن ملک بھر کے تمام نیشنل سیونگ سنٹر کی برانچوں کو جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بہبود پنشنر اور بیواو¿ں کے ماہانہ سیونگ اکاو¿نٹ میں مزید کمی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض اب 880 روپے ماہانہ ادا ہوں گے جبکہ بچت سیونگ اکاو¿نٹ میں ماہانہ 565 روپے اسی طرح چھ ماہ کے لئے خریدے جانے والے ایک لاکھ روپے سیونگ سرٹیفکیٹ پر اب 3400 روپے کی بجائے 2880 روپے ادا کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں شرح سود میں آئندہ تین ماہ کے لئے کسی کمی پیشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرح سود میں مزید کمی نہیں ہو گی مگر آئی ایم ایف دباو¿ کے تحت ٹیکسوں کی رقم پوری کرنے کے لئے پنشنروں اور بیواو¿ں اور بوڑھے افراد کے کھاتہ داروں کے اکاو¿نٹ میں کمی کر کے انہیں مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ تاکہ ان کے گھر کے چولہے نہ جل سکیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں 2013 تک پنشنروں اور بیواو¿ں کو ایک لاکھ روپے کے عیوض 1170 روپے ماہانہ ادا کئے جائے تھے جبکہ ملک کے نگران سابق وزیر اعظم ملک معراج خالد کے دور میں پنشنروں اور بیواو¿ں کو ماہانہ 1500 روپے کی ادائیگی ہوتی تھی اس طرح گزشتہ چند سالوں کے دوران 620 روپے ماہانہ بچت اکاو¿نٹ میں کمی کر دی گئی ہے۔جبکہ ملک بھر میں مہنگائی 200 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے بیواو¿ں، پنشنروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے موجودہ دور مین مہنگائی کے دور میں پنشنروں اور بیواو¿ں کی بچت سکیموں کے فیصلے کو واپس لیا جائے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…