منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف دبئی میں کی گئی سازش بے نقاب،سب پتہ چل گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو پھانسی دینے پر جوابی کارروائی کا خطرہ ہے۔پولیس اور تمام سکیورٹی اداروں کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور ان کی ٹرانسپورٹ کے نقل و حمل کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حساس اداروں کی جانب سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں متحرک دہشت گردگروپ کے نمائندے نے مخلص کے نام سے کسی کمانڈر کوکال کرکے دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے پیشرفت کے متعلق معلومات لیتے سنا گیا ہے۔جواب میں کمانڈرکی جانب سے کہا گیا کہ وہ آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پر حملے میں ملوث 4 ساتھیوں کو پھانسی پر لٹکانے کا بھرپور بدلہ لیں گے، اس مرتبہ ان کا اقدام پہلے اقدام سے کہیں بڑا اور سنگین ہوگا۔مذکورہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی و نگرانی کو انتہائی فول پروف رکھنے کیلئے کہا گیا اور تنبیہ کی گئی ہے کہ ان اداروں کی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرکے انھیں باورکرایا جائے کہ معمول سے ہٹ کرکسی حرکت کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کریں، اسی طرح اسکول وین اور بسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…