ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

قومی اسمبلی کی اہم ترین نشست پر الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ نے تحریک انصاف کی صفوںمیں ہلچل مچادی

datetime 10  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی اہم ترین نشست پر الیکشن سے پہلے ن لیگ نے تحریک انصاف کی صفوںمیں ہلچل مچادی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،126 دنوں تک قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کے پاس اب بھی موقع ہے کہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوئے مثبت ایجنڈے کا ساتھ دیں ،23 دسمبر کو لودھراں میں این اے 154- کے الیکشن کا نتیجہ بھی دیگر ضمنی نتائج سے مختلف نہیں ہو گا اور جیت انشا ءاللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس ویژن کی ہو گی جس کا مقصد پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنا ہے ۔ حمزہ شہباز نے لودھراں میں تحریک انصاف کے مختلف رہنما¶ں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 20 کروڑ غیور پاکستانیوں کا ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے ۔البتہ ہم بھارت سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قوم عمران خان سے سوال کرتی ہے کہ وہ ایسے شخص کے جہاز میں کیوں سفر کرتے ہیں جس نے مشرف دور میں کروڑوں روپے کا بینکوں سے قرضہ معاف کرایا ۔نئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا علیم خان اور جہانگیر ترین جیسے لوگوں کو ضمنی الیکشن میں نامزد کرنا عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہے۔حمزہ شہباز نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مصروف دن گزارا اور پارٹی کے ضلعی صدر امین طاہر غوری ، سلمان منگلا کی رہائش گاہوں پر معززین علاقہ اور تاجروں ،صنعتکاروں ،کسانوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں ۔جنہوں نے 23 دسمبر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے بھی حمزہ شہباز سے لودھراں میں ملاقات کے دوران این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔سینیٹر سعود مجید ،ایم این اے عبدالرحمن کانجو ،این اے 154 سے پارٹی امیدوار محمد صدیق خان بلوچ ، پی پی 210 سے سابق امیدوار رانا محمد اسلم اور پارٹی رہنما¶ں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی جبکہ پارٹی کارکن زبردست نعرے بازی کرتے رہے اور انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…