لاہور(آن لائن) الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نبٹا دی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما حامد زمان نے الیکشن ٹربیونل میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ معافی نامہ جمع نہ کرانے پر حامد زمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہورہی تھی۔