اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان نے آخری ڈیڈ لائن دیدی،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جون تک انتظار کر رہے ہیں ، اگلاالیکشن کمیشن شفاف نہ ہوا تو احتجاج ہمارا حق ہے ،میرا مشن نیا پاکستان بنانا ہے میٹرو منصوبے کمیشن کیلئے بنائے جاتے ہیں ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کرینگے ۔ منگل کو فیس بک پر دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں انسانوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔ چشمہ رائیٹ بنک کنال پر پیسے لگانے سے علاقے کی غربت ختم ہو گی۔علاقے میں خوشحالی آئے گی. میڑو اس لئے بنائی جاتی ہے کہ کمیشن لئے جا سکیں۔عوام کے سامنے سے نہیں گھبراتا۔ہم تحریک انصاف کو ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔اپنی غلطییوں کا ازسر نو جائزہ لے کر الیکشن کروائیں گے۔مقبولیت کا ووٹ حاصل کر کے قیادت منتخب ہوگی۔عمران خان رہے یا نہیں پارٹی شوکت خانم کی طرز پر ایک ادارہ بنے گی۔آئندہ انتخابات میں امیدواران کے انٹرویو کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے زیادہ دھاندلی ہوئی۔الیکشن کمیشن ن لیگ کے ملا ہوا تھا۔ہم جون تک انتظار کر رہے ہیں۔اگر الیکشن کمیشن شفاف نہ ہوا تو پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ۔ اگلا الیکشن ماضی کی طرح نہیں ہونے دیں گے۔بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایسے ہی آنے تھے ۔بلدیاتی انتخابات سے تحریک انصاف کو بہت فائدہ ہوا ہے. پارٹی نچلی سطح تک پہنچ گئی۔ پختون خواہ کی حکومت میری پہلی ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے۔پارٹی انتخابات کے بعد عام انتخابات کی تیاری کریں گے۔عوام کے ٹیکس کے پیسے کو اشتہارات پر خرچ نہیں کر سکتے۔بلین ٹری سونامی بین الاقوامی سطح پر مانا جا رہا ہے۔ میرا مشن ہے کہ نیا پاکستان بنانا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان



















































