اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ درگئی مالاکنڈ ایجنسی میں چیک پوسٹ کے قریب سڑک کا کام اگلے سال جون میں مکمل ہو جائے گا-۔ وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل نے بتایا کہ رواں سال 6 لاکھ 92 ہزار 67 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے۔ انہوںنے بتایا کہ یکم جنوری 2015ءسے 30 ستمبر 2015ءتک 6 لاکھ 92 ہزار 67 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے۔ .پاکستانی سفارتخانوں نے پانچ سال کے دوران چین سے 46009‘ جنوبی کوریا سے 13761 ‘ متحدہ عرب امارات سے 17999 ‘ سعودی عرب سے 37003 ‘ ازبکستان سے1001 اور سوڈان سے 3402 ویزے جاری کئے .پاکستان ہاکی ٹیم برازیل میں ہونے والے اگلے اولمپکس میں شرکت کرےگی۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کے تحت ایف آئی اے غیر ملکیوں کی روانگی کا ریکارڈ محفوظ رکھتی ہے جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چین‘ جنوبی کوریا‘ متحدہ عرب امارات‘ سعودی عرب‘ ازبکستان اور سوڈان کے حوالے سے ویزا طریقہ کار کی خلاف ورزی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے بتایاکہ سال 2014ءکے دوران سیلابوں کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 10.91 ارب روپے ہے۔سینٹ کوبتایا گیا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے باوجود ملک میں خوراک کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم برازیل میں ہونے والے اگلے اولمپکس میں شرکت کرے گی‘ حکومت پی ایچ ایف میں سنگین بدانتظامی ‘ بدعنوانیوں اور لاپرواہی کے خلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہاکی کو قومی کھیل کے طور پر فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ پی ایچ ایف کی نئی انتظامیہ نے پاکستان جونیئر ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی اور کوچز سٹاف کی تقرری کی ہے۔ پاکستان میں سینتھیٹک ہاکی ٹرف کی کل تعداد 27 ہے جبکہ ہاکی کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ این 55 مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے اور اس سے روزانہ 20 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔ سوات آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے سیکیورٹی فورسز نے اس مقام پر ایک چیک پوسٹ قائم کر رکھی ہے۔ متعلقہ اداروں کی باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ دو چیک پوسٹوں کے درمیان چھ رویہ سڑک تعمیر کی جائے تاکہ اضافی چیک پوسٹوں سے گاڑیوں کا بہاﺅ بہتر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹھیکہ 2014ءمیں مکمل کرلیا گیا تھا باقی اضافی کام اگلے سال مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر ضلع میں ایک نئی یونیورسٹی یا موجودہ یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ یہ یونیورسٹیاں اگلے تین سالوں میں مختلف اضلاع میں کھولنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مالی سال 2016-17ءکے دوران حیدرآباد میں ایک وفاقی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز ہے جس میں مذکورہ بالا تینوں اضلاع کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ وزارت برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 208.99 ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر میں چاول کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 980 کلو گرام رہی جبکہ اس عرصہ کے دوران 3.8 ملین ٹن چاول برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 208.99 ارب روپے بنتی ہے۔ وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل نے بتایا کہ رواں سال 6 لاکھ 92 ہزار 67 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے۔ انہوںنے بتایا کہ یکم جنوری 2015ءسے 30 ستمبر 2015ءتک 6 لاکھ 92 ہزار 67 افراد بیرون ملک ملازمتوں کے لئے بھیجے گئے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ نیشنل ٹریننگ بیورو میں بہت بہتری لائی گئی ہے ¾ماضی میں اس شعبہ کو نظر انداز کیا گیا ہے تاہم گزشتہ دو سال میں اس کے بورڈ کے چار اجلاس ہوئے ہیں۔ اس ٹریننگ بیورو میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دی جارہی ہے ¾یہاں کے تربیت یافتہ طالب علم نجی اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ لسبیلہ میں فشریز سے متعلق تربیتی انسٹیٹیوٹ بند پڑا ہے۔ یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت ان کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ملکی ترقی کے لئے پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں ایک فیصد سے کم بچے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے ووکیشنل ٹریننگ سکول کا نظام تیار کیا ہے جس میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طالب علموں کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت بلوچستان‘ فاٹا اور جنویب پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ این ٹی بی میں عملی تربیت دی جارہی ہے نیوٹیک میں عالمی معیار کے مطابق 100 سے زائد کورسز کے نصاب تیار کئے ہیں جس سے صوبے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ٹی بی میں 2013-14ءمیں 715 اور 2014-15ءمیں 1148 طالب علموں کو تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے بھی کئے ہیںجس سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے والوں کیلئے اعزازیہ بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے آملوک‘ کھجور کو خشک کرنے کے لئے سولر ڈرائر تیار کیا ہے ۔ جاپان اس کے لئے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ ایگلریکلچرل ریسرچ سٹیشن مینگورہ سوات میں پھلوں کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک ریسرچ گلگت بلتستان بھی کاشتکاروں کو جاپانی پھل اور دیگر پھلوں کو محفوظ بنانے کے لئے تربیت فراہم کر رہی ہے۔ بلوچستان کے پھلوں کو برآمد کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں . پاکستان ایگلریکلچرل ریسرچ کونسل صوبہ خیبر پختونخوا میں پھلوں کو محفوظ بنانے کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ زراعت صوبائی معاملہ ہے‘ وفاقی حکومت اس حوالے سے ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں کاشتکاروں کو کولڈ سٹوریج کیلئے مراعات دی گئی ہیں‘ تمام کاشتکار اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر خطہ پوٹھوہار میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا دیئے جائیں تو زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوڈ سیکیورٹی پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ بلوچستان میں پام آئل کا پروگرام شروع کیا گیا تاہم بعض وجوہات کی وجہ سے یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔ صوبوں میں زرعی شعبہ کے مختلف تحقیقاتی مراکز کام کر رہے ہیں۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق زیادہ آگہی نہیں جس کی وجہ سے ہم ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ موسمی تغیرات کی وجہ سے بعض پھل خراب ہو جاتے ہیں اور ان کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔ اجلاس کے دور ان ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اراکین سینٹ وقفہ سوالات کے دوران اپنی موجودگی ایوان میں یقینی بنائیں۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اراکین سینٹ جب سوالات جمع کراتے ہیں تو متعلقہ محکمے ان کے جوابات حاصل کرنے کے لئے بڑی محنت کرتے ہیں.اس پر مالی اخراجات بھی آتے ہیں متعلقہ وزارت سے جواب نہ ملنے پر افسران کی سرزنش بھی کی جاتی ہے۔ اسی طرح ممبران کو بھی چاہیے کہ جب وہ اپنے سوالات ایوان بالا میں جمع کراتے ہیں تو ان کے جوابات کے حصول کے لئے اس کی پیروی کریں اور جب ان کے سوالات کے جواب ایوان میں پیش کئے جائیں وہ بھی ایوان میں موجود رہیں۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان سینٹ کو ہدایت کی ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران سوال کرنے والے ارکان کو ایوان میں موجود رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان سینٹ بڑی محنت کے ساتھ سوالات تیار کرتے ہیں اور متعلقہ وزراءان کا جواب دیتے ہیں اس سے حکومت کی جوابدہی بھی ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جن ارکان کے سوالات ہوں انہیں وقفہ سوالات کے دوران موجود ہون