سوات (آن لائن ) سوات شہر اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سوات شہر اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل گئے اور کھلے آسمان تلے کھڑے ہو کر اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز سوات اور گرد نواح میں آنے والے زلزلے کے آفٹرز شاک کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی زیر زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر تھی جب زلزلے کا مرکز ریکٹر سکیل پر ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا ۔