لندن(نیوزڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خا ن پرالزام عائد کیاہے کہ عمران خان عوام سے جھوٹ بولتے ہیں ۔جس پرتحریک انصاف کے کارکن سراپااحتجاج ہیں کہ ہم نے ریحام خان کوبھابھی کاخطاب دیااوراتنی عزت دی کہ اس کاوہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی ہیں جبکہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے بچوں سے متعلق جھوٹ ناقابل برداشت تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے اب ریحام خان نے ردعمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے اور ان کے بچوں سے متعلق جھوٹ ناقابل برداشت تھے۔ یہ جھوٹ عمران خان کے مشن میں بھی رکاوٹ تھے۔ ان تمام معاملات کے باعث باعزت طریقے سے طلاق کا فیصلہ کیا گیا۔اورطلاق ہوگئی ہے ۔