اسلام آباد(نیوزڈیسک )سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک نیااورنہایت دلچسپ انکشاف کیاہے کہ طلاق سیاسی نہیں ، ذاتی وجوہات پر ہوئی ، عمران خان شریف آدمی ہیں اور ان کے ساتھ براہوا، وہ یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، بچے اس شادی سے ناخوش تھے اور شادی کے معاملے میں شروع سے ہی گڑبڑہوگئی تھی ، نہوں نے بتایاکہ جوڑے کی ازدواجی زندگی اجیرن ہوگئی تھی ،عمران خان اور ریحام خان میں دوروز قبل جھگڑا ہواجس کے بعد عمران خان نے بذریعہ ای میل طلاق بھیج دی اور یہ طلاق بھی باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی