ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اورریحام کی طلاق،علماءبھی میدان میں آگئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان اورریحام خان کی طلاق کی خبرکے بعد علماءبھی میدان میں آگئے ۔علماءکاکہناہے کہ عمران خان اورریحام خان کے درمیان طلاق کامعاملہ شرعی ہے اوران دونوں کے آپس کامعاملہ ہے اس پرتبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں اورہمیں بھی عمران خان اورریحام خان کے درمیان علیحدگی کادکھ ہے جبکہ عمران خان اور ریحام کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے بہت سے رازوں کے امین ہیں لیکن کوئی بیان میڈیا میں دے کر وعدہ خلافی نہیں کرسکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران اور ریحام کی طلاق کی خبر انتہائی افسوسناک ہے لیکن لوگوں کو اس معاملے پر احتیاط سے کام لینا چاہیئے کیونکہ یہ معاملہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بہت سارے رازوں کا امین ہوں لیکن عمران خان سے وعدہ کیا ہے اس لئے اس معاملے پر کچھ نہیں بولوں گا۔عمران اور ریحام کی شادی کے حق مہر کے حوالے سے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ نکاح کے وقت حق مہر شاید ایک لاکھ روپے طے ہوا تھا جو اسی وقت ادا ہو گیا تھا۔ کنٹینر پر نکاح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مفتی سعید کا کہنا تھا کہ اب گڑھے مردے اکھاڑنے سے کیا فائدہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…