ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں ٹھن گئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ایم کیو ایم نا صرف شہروں بلکہ دیہاتوں سے بھی کامیاب ہوگی۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھی بولنے والوں نے بھی وڈیروں کی غلامی سے آزاد ہونے کا فیصلہ کرلیا اور اب عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، انتخابی مہم چلانا ہمارا جمہوری حق ہے، لاڑکانہ میں ہمارا جلسہ روک کر پیپلزپارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے جب کہ وزیراعلی تحقیقات کروائیں کس کے کہنے پر پولیس نے جلسہ رکوایا ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور قائم علی شاہ ہوش کے ناخن لیں، دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا صفایا ہوجائے گا اور ہم پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے جب کہ سکھر اور نواب شاہ سے میئر بھی ہمارا ہی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومتی مشینری اور وسائل کا بے دردی سےاستعمال کرکے الیکشن ہائی جیک کررہی ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم شہروں سے تو جیت رہی ہے لیکن اب دیہی علاقوں سے بھی کامیاب ہوگی۔ایم کیوایم کے رہنما نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو پیپلزپارٹی کی پری پول رگنگ کا نوٹس لینا چاہئے کیوں کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جب کہ بلدیاتی انتخابات آزاد نہ ہوئے تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیروں اور عام آدمی کا سہارا لینے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ ایم کیو ایم کا ساتھ دینے سے تبدیلی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہرکام کے لیے فوج کو ہی بلانا ہے تو سویلین ادارے کیا کررہے ہیں ہم کب تک اپنے امن و امان کے قیام کے لیے رینجرزاور فوج کا سہارا لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…