مریدکے (نیوزڈیسک) جعلی عائشہ ممتاز کی گرفتاری کے بعدایک اور بڑا واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ٹیم بن کر فیکٹریوں اور میڈیکل سٹوروں اور ڈاکٹروں و ہوٹلوں کو چیک کرنے والے گروہ کے چھ ارکان گرفتار دو گاڑیاں اور اہم دستاویزات پولیس نے قبضہ میں لے لی ۔تفصیل کے مطابق مریدکے پولیس نے ایک جعلی مجسٹریٹ جعلی ڈرگ انسپکٹر اور اس کے دیگر چار ساتھیوں آصف ، نعمت ، کاشف ، اور شمس کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 420, 419, 170,171,Cکے تحت مقدمہ درج کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ٹیم بن کر ہوٹلوں ، میڈیکل سٹوروں اور فیکٹریوں پر ایک عرصہ سے چھاپے مار رہے تھے کہ مریدکے کی آبادی نارنگ منڈی سے رنگے ہاتھوں واردات کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اب تک لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، قصور ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ سمیت کئی شہروں میں وارداتےں کر چکے ہیں۔ مذید سن سنی خیز انکشاف متوقہ ہےں ۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عائشہ ممتاز کاروپ دھارے نوسرباز خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔