اسلام آباد(نیوزڈیسک).جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نےبطورثالث ان کی قدرنہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ استعفےتوہیں ہی، اب تو40 دن بھی مکمل ہونےوالےہیں۔ پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ ایم کیوایم سےناراض ہیں، ایم کیوایم کواخلاقیات کےدائرےمیں رہ کرڈیل کرنےکاسلیقہ نہیں، انھوں نےانتظارکروایالیکن ملاقات نہیں کی،حالانکہ ایم کیوایم نےخودانہیں ثالث تسلیم کیا، لیکن بطور ثالث ان کی قدرنہیں کی۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ معاملےسےعلیحدہ ہونےکےبعدکسی فریق سےرابطہ نہیں ہوا،تاہم وہ ایم کیوایم کی ایوان میں واپسی پرآمادگی پرخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفےتوہیں ہی، اب تو40 دن بھی مکمل ہونےوالےہیں، ایوان سے40دن کی غیرحاضری الگ معاملہ بنتاہے۔