اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے کئے گئے مظاہرے پرحکومت نے ناراضگی کا اظہار کردیا، اوراستعفوں کی واپسی سے متعلق معاملات التوا کا بھی شکارہوگئے ہیں۔واشنگٹن میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرہ وزیراعظم کو ناگوار گزرا۔ ناراضگی کا اظہار ایم کیوایم کی لندن اورکراچی میں موجود قیادت سے کیا گیا۔روزنامہ اوصاف اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابقحکومت کا موقف تھا کہ ازالہ کمیٹی کے قیام کے باوجود متحدہ کی جانب سے منفی پیغام سامنے آیا۔ اس مسئلے پردونوں جماعتوں کے معاملات ایک بار پھرالتوا کا شکار ہوگئے ہیں اور استعفوں کی واپسی کیلئے بنائی گئی کمیٹی بھی تاحال کام شروع کرنے سے قاصر ہے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ استعفوں کی واپسی کا فیصلہ موقع کی مناسبت سے کریں گے۔ فروغ نسیم کے مطابق وہ کمیٹی کے رکن ضرور ہیں تاہم اس سلسلے میں کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔