منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اہم کمانڈروں سمیت 30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈروں سمیت 30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما چنگیز مری کے رہائش گاہ پر فراریوں نے ہتھیار ڈال کر شدت پسندی چھوڑنے اور ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا۔ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے۔کمانڈر میر جان مری کے مطابق وہ گزشتہ دس سالوں سے ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف تھے۔اس موقع پر نواب چنگیز مری کا کہنا تھا کہ اب بھی بہت فراری ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں مگر فراریوں کے لیے بنائے گئے مشکل میکنزم کی وجہ بہت سے لوگ واپس چلے گئے۔نواب چنگیز مری کے مطابق وفاقی سطح پر پرامن بلوچستان کے نام سے اعلان ہونے والے پیکج پر عمل درآمد نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے فراریوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اعلان شدہ پیکج پر جلد عمل درآمد شروع ہوجائے تو 80 فیصد فراری ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…