اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے ایاز صادق کے بجائے پرویز ملک کے نام پر اتفاق کرلیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پرویز ملک کو زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ امیدوار بنانے کیلئے بھی کام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کا ایک وفد تحریک انصاف سے بھی بات چیت کرے گا یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی پرویز ملک جوکہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ قیوم ملک کے بھائی ہیں اورپرویزملک پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری مالیات بھی رہے ہیں اس کے بعد ایازصادق ن لیگ کے سیکرٹری مالیات رہے لیکن سپیکربننے کے بعد ان کویہ عہدہ چھوڑناپڑاتھا،مسلم لیگ(ن) کے موجودہ سیکرٹری مالیات سینیٹرپرویزرشید ہیں ۔