لاہو(نیوزڈیسک) طویل ناراضگی کے بعد بالاخر عمران خان نے اپنی بہن ڈاکٹر عظمی کو منا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان سے شادی کے بعد سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اپنی بہنوں کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ تاہم کچھ ہفتے قبل این اے 122 کے ضمنی الیکنش کی مہم کے دوران عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کو تو منانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن ڈاکٹر عظمی سے ان کی تاحال ناراضگی چل رہی تھی۔ اب آج عمران خان لاہور پہنچے جہاں انہوں نے دھرم پورہ میں مقیم اپنی بہن ڈاکٹر عظمی کے گھر کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈاکٹر عظمی نے عمران خان سے دل بھر کر گلے شکوے کیے جس کے بعد دونوں بہن بھائیوں میں بالاخر باراضگی ختم ہوگئی