اسلام آباد+ لاہور(نیوزڈیسک) ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مجرم نوید کے اعترافی بیان سے رانا ثناءاللہ بے نقاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی شروع دن سے رانا ثناءکو قاتل قرار دے چکی ہے۔ ہمارے کارکن حق نواز کے قتل کے پیچھے رانا ثناءاللہ ہیں۔ حق نواز قتل کیس کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔ دریں اثناءعوامی تحریک کے ترجمان نے بھولا گجر کے قاتل نوید کے اعترافی بیان کہ اس نے رانا ثناءاللہ کے کہنے پر قتل کیا، پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم نوید کا اعترافی بیان ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی کی رپورٹ مرتب کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے وزیر قانون کو کلین چٹ دی۔ پنجاب کے وزیر قانون سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بھی ماسٹر مائنڈ اور 14 بے گناہوں کے قاتل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر قانون بے گناہوں کے قاتل ہیں