ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے زلزلہ کی تباہ کاریوں کے پیش نظر عالمی برادری سے امداد کی اپیل کردی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے زلزلہ کی تباہ کاریوں کے پیش نظر عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرکے سب کو حیران کردیا،زلزلہ تباہ کن ضرور تھا مگر اس قدر بھی نہیں کہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت اپنے وسائل سے اس مسئلے سے نہ نمٹ سکتی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلہ کی تباہ کاریوں کے پیش نظر عالمی برادری سے بھی امداد کی اپیل کردی ہے اور واضح کیا ہے کہ دیربالا اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے پیش نظربے گھر خاندانوں کو محفوظ پناہ گاہوں ، غذائی اشیاءاور طبی امداد کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی ناگزیر ہوگئی ہے جس میں صوبائی حکومت کو عالمی برادری اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد بھی درکار ہے تاہم یہ امداد محض پیشکشوں، وعدوں اور اور یقین دہانیوں کی بجائے عملی صورت میں اور فوری بنیادوں پر ہوجانی چاہئے صوبائی سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے دیر بالا میں مسلسل تیسرے روز زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران یہ باضابطہ اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے زلزلہ کے فوری بعد ریسکیو اور ریلیف کا عمل شروع کیا اور مشترکہ امدادی پیکیج کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ زلزلہ زمین کی زیادہ گہرائی میں ہونے کے سبب پہلے کی نسبت کم نقصانات کا ابتدائی اندازہ لگایا گیا مگر اب یہ حقیقت بھی سامنے آگئی ہے کہ حالیہ زلزلہ دیر، شانگلہ اور چترال سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں 2005ئ کے زلزلے سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوا ہے جہاں سینکڑوں انسانی اموات اور ہزاروں زخمی ہونے کے علاوہ لاتعداد خاندان بے گھر ہو کر سخت سردی اور برفباری میں کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ صرف دیر اپر میں زلزلہ سے ابتدائی سروے کے مطابق 50سکول مکمل تباہ ہو گئے، 127سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا، دو ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی تلف ہوئے جبکہ بی ایچ یوز، ڈسپنسریوں اور طبی سہولیات کا بھی ستیاناس ہوگیا ہے شدید غربت کے باعث زلزلہ متاثرین کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھی مشنری جذبے سے انکی جلد از جلد مدد میں ہماری بھرپور مدد کرے عنایت اللہ نے جو جماعت اسلامی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربھی ہیں اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ انکی جماعت اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے علاوہ بعض ملکی و مقامی این جی اوز بھی ریلیف کے عمل میں شریک ہو گئی ہیں تاہم زیادہ نقصانات اور متاثرین کی شدید ضروریات کے مقابلے میں حکومت اور انکی مدد آٹے میں نمک کے برابر بن جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعض عالمی اداروں نے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے صوبائی حکومت اور خود ان سے بھی رابطے کئے ہیں تاہم متاثرین کو فوری ریلیف اور بحالی کی اشد ضرورت ہے ورنہ شدید سردی سے بھوک، بیماریوں اور اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور المیے بھی جنم لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع دیر بالا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی صورتحال کافی گھمبیر ہو گئی ہے نقصانات ہمارے اندازے سے بھی زیادہ ہیں یہاں سینکڑوں بے گھر خاندانوں کیلئے عارضی پناہ گاہوں، خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات کا ہنگامی بنیادوں پر بندوبست لازمی ہے ان تمام ناگزیر ضروریات کی تکمیل اکیلے ہماری حکومت کے بس میں نہیں اور ہمیں عالمی تعاون بھی درکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…