منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلہ آنے تک خواجہ احمد حسان کی کامیابی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان کے بلامقابلہ چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن کا لعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلہ آنے تک خواجہ احمد حسان کی کا میا بی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیںجبکہ وہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہونے کی حیثیت سے عوامی عہدے کے اہل نہیں۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 27کے تحت سرکاری عہدے پر براجمان شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو خواجہ احمد حسان کی جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکا جائے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہٰذا درخواست قابل سماعت نہ ہونے کے باعث غیر موثر قرار دے کر مسترد کی جائے۔جبکہ خواجہ احمد حسان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس ای ڈی اے کے وائس چیئر مین کا یہ عہدہ اعزازی تھا ۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدالتی فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کو خواجہ احمد حسان کی جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 3 نو مبر تک ملتوی کر دی ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…