اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے20 اضلاع میں 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ جمعرات کی رات 12 بجے کے بعد کسی قسم کا کوئی جلسہ ،جلوس، کارنر میٹنگ سے گریز کریں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واضح کیا گیا کہ میعاد ختم ہو جانے والے شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا کہ وہ جمعرات کی رات 12بجے تک اپنی مہم ختم کردیں، اس کی خلاف ورزی قانون کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔