جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،عمران خان نے طبل جنگ بجادیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کل ہونےوالے بلدیاتی انتخابات میں حساس قرار دئیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبائی الیکشن کمشنر بارے شدید تحفظات ہیں وہی بلدیاتی انتخابات کرا رہا ہے ،(ن) لیگ پنجاب کی ایم کیو ایم ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل قاتل اور غنڈے گرفتار نہ ہوئے تو آئی جی اور ایس پی کے دفاتر اور پولیس افسران کا گھیراﺅ کریں گے ،31اکتوبر کو حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،سروے بتا رہے ہیں پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی باری آئے گی ، اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنے والوں نے اپنی ”یونین “بنا رکھی ہے اور جب ان پر ہاتھ ڈالا جائے تو یہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اورملک اور جمہوریت کو خطرے کا واویلا شروع کر دیتے ہیں ، جس ملک میں رانا ثنا اللہ جیساشخص وزیر قانون بن جائے وہاں قانون کا اللہ ہی حافظ ہے ، خیبر پختوانخواہ میں حکومت کرنے کا پہلا تجربہ ہے لیکن حالیہ سروے میں گڈ گورننس کے معاملے میں ہمیں چھ ،چھ بار حکومت کرنے والوں پر سبقت حاصل ہے ، این اے 122میں حکومت کی دھاندلی روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پھر بھی ٹیکنیکل فراڈ کیا گیا ہم بھی ٹیکنیکل طریقے سے ان کے فراڈ کو سامنے لائیں گے ، این اے 154 کے فیصلے پر خوشی ہے اور میں اس حلقے میں انتخابی مہم چلانے کیلئے منتظر ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پارٹی کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس اور یکی گیٹ میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد وہاں جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچوہدری محمد سرور ، شفقت محمود ، اعجاز چوہدری ،میاںمحمود الرشید ،عبد العلیم خان ،جمشید اقبال چیمہ ، عمر سرفراز چیمہ اور شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں احتساب کے لئے غیر جانبدارانہ نظام لائے ہیں ۔ جب پیپلزپارٹی کی ایک خاتون رکن کے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا گیا تو آصف زرداری نے باہر سے شور مچا دیا ۔ اسفند یار ولی کو بھی فکر لا حق ہو گئی ۔ اس ملک میں کرپٹ لوگوں کی یونین ہے یہ اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں اور جب ان کے پیسے پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو یہ یونین اکٹھی ہو جاتی ہے اور ملک اور جمہوریت کو خطرے کا واویلا شروع کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…