اسلام آباد(نیوزڈیسک)لودھراں ضمنی انتخابات۔جہانگیر ترین کے مدمقابل کون؟ن لیگ کے فیصلے سے سب کو حیران کردیا،تعلیمی قابلیت پر اٹھنے والے سوالات اور جعلی ڈگری کے معاملے کے باوجود صدیق بلوچ کو ہی ٹکٹ دینے پر سب حیران-سپریم کورٹ کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی صدیق بلوچ کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے صدیق بلوچ کوہی تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین کے مقابلے میں لانے کافیصلہ کیاہے ۔انتہائی معتبرذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے صدیق بلوچ کی نااہلی کالعدم قرار پانے کے بعد مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں صدیق بلوچ مسلم لیگ ن کی طرف سے جہانگیر ترین کا مقابلہ کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدیق بلوچ کے بیٹے عمیر بلوچ کو جہانگیر ترین کے مقابلے میں اس لئے ٹکٹ دیا گیا تھا کیونکہ صدیق بلوچ نااہلی کے سبب الیکشن نہیں لڑ رہے تھے۔اب نااہلی کالعد م قرار ہونے کے بعد صدیق بلوچ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے۔نوازشریف نے صدیق بلوچ کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دیتے ہوئے حلقے میں جاکر انتخابی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ بلوچ خاندان کے حلقہ میں اکثریت ہے اس لئے وہ ووٹ بھی صدیق بلوچ کودیں گے اس سے قبل بھی صدیق بلوچ آزاد امیدوارکے طورپرکامیاب ہوکرن لیگ میں شامل ہوئے تھے