منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بھولا گجر کاقتل ،راناثناءاللہ صفائی پیش کرنے کے لئے میدان میں آگئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
Px19-033 LAHORE: Nov19 – Punjab Law Minister Rana Sanaullah talking to the media persons at Punjab Assembly. ONLINE PHOTO by Sajid Rana
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ح(نیوزڈیسک)بھولا گجر کاقتل ،راناثناءاللہ صفائی پیش کرنے کے لئے میدان میں آگئے.صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ بھولا گجر قتل کا الزام چوہدری شیر علی کے کہنے پر لگایا جارہا ہے،جس کا مقصد ان کا فیصل آباد کا بلدیاتی انتخاب خراب کرنا ہے۔صولت مرزا کی طرز پر بیان لے کر مجھےسیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔جس میں عابدشیر علی بھی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت عابد شیر علی اسلام آباد میں جھوٹے بیان کی کاپیاں بانٹ کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ علی اصغر بھولا گجر ان کا قریبی ساتھی تھا اور اس کے قتل کی تحقیقات میں انہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر ملزمان کو کیفر کردا ر تک پہنچایا ،مگر اس قتل کا اصل کردار پنجاب پولیس کا بدنام زمانہ انسپکٹر فرخ وحید عمرے کی چھٹی لے کر ملک سے فرار ہوا اور اب لندن میں ہے۔اسی فرخ وحید انسپکٹر نے چار پرائیویٹ گن مینوں کے ذریعے بھولے گجر کو قتل کروایا اور جب اسے میں نے سپورٹ دی تو اس نے چوہدری شیر علی سے سپورٹ حاصل کی اور وہی اس بیان کے پیچھے ہیں۔کیونکہ انہوں نے 13اگست کی پریس کانفرنس میں بھی اس بیان کا روزنامہ جنگ کے صحافی حذیفہ رحمان کی رپورٹ کے مطابق تذکرہ کیا تھا ،حالانکہ اس وقت کسی کو اس بیان کو علم نہیں تھا۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کے بیان کے اس حصے کو مزید تحقیقات کیلئے پولیس کے حوالے کیا ہے۔جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔نفیس گوگے اور نوید کمانڈو پندرہ سال سے اشتہاری ملزم ہیں عدالت نے انہیں دو دو بار سزائے موت سنا دی ہے۔جبکہ انجم نیاز اور طاہر کانسٹیبل بھی اس قتل میں ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی دنوں سے یہ بیان تیار کرکے رکھا گیا تھا۔جس میں چوہدری شیر علی کا اہم کردار ہے۔کیونکہ وہ اس کیس کے ماسٹر مائنڈ انسپکٹر فرخ وحید کی مدد کررہے ہیں۔ جھوٹے بیان کا مقصد فیصل آباد کا بلدیاتی انتخاب خراب کرکے مجھے سیاسی طور پر کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی پالیسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں مگر ذاتی طور پر جب ان کے خلاف سازش کی جائے گی تو اسے بے نقاب کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…