جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

شریف خاندان میں اقتدارکی جنگ شروع ،حکمران جماعت دوحصوں میں تقسیم ہونے کاخدشہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) شریف خاندان میں اقتدارکی جنگ شروع ،حکمران جماعت دوحصوں میں تقسیم ہونے کاخدشہ پیداہوگیا۔شریف خاندان میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے‘ حکمران جماعت کا ایک دھڑا مریم نواز جبکہ دوسرا دھڑا حمزہ شہباز شریف کی زیر نگرانی موجود ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف خاندان کے اندر حکمرانی کی جنگ شروع ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھبھڑک رہی ہے۔ شریف خاندان کی خواتین اس جنگ میں پیش پیش ہیں جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کوششوں کے باوجود خاندان کے اندر طاقت کے حصول کی جنگ ختم نہیں کرائی جا سکی ہے۔ حمزہ شہباز شریف کو شریف خاندان کے اکثریتی افراد نے اپنی حمایت کا یقین دلا رکھا ہے جبکہ مریم نواز کو شریف خاندان سے شدید مخالفت کا سامنے ہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما جس میں چوہدری نثار علی خان‘ احسن اقبال‘ خواجہ سعد رفیق‘ رانا ثناء اللہ‘ سردار مہتاب عباسی‘ سردار ایاز صادق کے علاوہ لاہور کے متعدد مسلم لیگی رہنما سہباز شریف کے فرزند حمزہ شہباز شریف کی حمایت کر رہے ہیں اور حمزہ شہباز شریف کو نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف خواجہ آصف‘ عابد شیر علی‘ اسحاق ڈار‘ مشاہد اللہ‘ چوہدری شیر علی وغیرہ مریم صفدر نواز کو حکمران جماعت کا نیا لیڈر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے مابین اختلافات کی خلیج اس حد تک وسیع ہو چکی ہیں کہ دونوں نے کئی ماہ سے ایکد وسرے سے بات تک نہیں کی ہے۔ آن لائن کو پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف خاندان کے اندر سامنے آنے والی تقسیم پر انتہائی پریشان ہیں اور اس تقسیم کو ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے حمزہ شہباز اور اس کے گروپ کو نیچا دکھانے کے لئے اپنی قریبی لوگوں جن میں شیر علی سرفہرست ہیں کو خصوصی ٹاسک دیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کی بیورو کریسی کو بھی ہدایات دی جا چکی ہیں کہ مریم نواز کے احکامات کے بعیر کسی کا کوئی حکم نہ مانا جائے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی طرفداری کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز جاری کرنے میں مشکالت پیدا کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…