اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسیحی تنظیموں نے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کرسچن پارٹی کے رہنماﺅں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ن لیگ کا دامن اقلیتوں پر مظالم سے بھرا پڑا ہے‘ ن لیگ نے اقلیتوں سے ووٹ اور نمائندگی کا حق چھینا ہے گوجرہ کا واقعہ، قصور واقعہ اور یوحنا آبادواقعہ میں ن لیگ براہِ راست ملوث رہی ہے۔چیئرمین پاکستان نیشنل کرسچن پارٹی جاوید مائیکل نے مسیحیوں سے اپیل کی کہ پورے پنجاب کے مسیحی ن لیگ کو ووٹ نہ دیں بلکہ کسی بھی دوسری پارٹی یا آزاد امیدواروں کو ووٹ دیں۔