اسلام آباد(آن لائن) رکن قومی اسمبلی شاہجہان مینگریو اپنے خلاف مقدمہ میں شامل تفتیش ہوکر مدعی پولیس اہلکار کی خوو برو بہن کیخلاف پھٹ پڑی ، خوبرو شگفتہ کی کڑیاں وزراء اور ایم این ایز سے ملا کر دونوںبہنوں کو رواں سال کی بااثر خواتین قرار دیدیا ہے ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں مینگریو نے اپنے خلاف مقدمہ میں ڈی ایس پی کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مہمان آئے تھے جس پر انہوں نے پولیس کانسٹیبل افشاں کو بتایا کہ انہیں آنے دیں مگر انہوں نے نہیں چھوڑا بعد ازاں انہیں اپنے کمرے میں بلایا تو افشاں نے آنے سے انکار کیا شاہ جہاں مینگریو نے پولیس کو بتایا کہ افشاں کی بہن شگفتہ وہ بھی پولیس میں ہیں اور ان کے تعلقات وفاقی وزراءاور ایم این ایز سے ہیں جس کے باعث ان دونوں بہنوں نے سرکاری نوکری صرف بڑے افراد کو پھنسانے کیلئے جاری رکھی ہوئی ہے رکن قومی اسمبلی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک اسمبلی ممبر ہیں پولیس کانسٹیبل کی کیا جرات ہے کہ صاف انکار کرے پولیس نے بیان لیکر چلتی بنی تاہم آن لائن ذرائع کے مطابق افشاں اور شگفتہ کے تعلقات دیگر وزراءاور ایم این ایز سے ہوسکتے ہیں کیونکہ دونوں بہنیں ڈانس پارٹی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔