اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

زلزلے سے شانگلہ کے عوام سب سے زیادہ متاثر،امداد کے منتظر

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اپنے نمائندے سے)26اکتوبر 2015کو آنے والے ہولناک زلزلے سے سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا جہاں آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200سے زیادہ ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں ۔وزیر اعظم میاں نوازشریف زلزلے سے اگلے روزشانگلہ آئے لیکن کوئی اعلان نہیں کیا ۔زلزلے سے ضلع شانگلہ 80فیصد متاثر ہوا ،لوگوں کے گھر زمین بوس ہو گئے ۔بہت سے متاثرین تک ابھی تک امداد پہنچی ہی نہیں ۔چھوٹے بچے ،بزرگ افراد شدید سردی میں کھلے آسمان نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی حالت بہت ابتر ہوچکی ہے ۔خوراک ،سردی سے بچنے کیلئے کمبلوں کی شدید کمی ہے ۔امدادی ٹیمیں ابھی تک پورے علاقے کو کور نہیں کرسکی ہیں ۔جو کچھ امداد مل رہی ہے وہ انتہائی کم ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ امدادی کاموں میں تیزی لائیں۔ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد نے این جی اوز،رفاعی اداروں و دیگر مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اگر وہ کسی قسم کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔0333-9993361،0320-9890188،0996850176-7

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…