ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں سابق وائس چانسلر بہاوء الدین زکریا یونیورسٹی خواجہ علقمہ کو نیب نے کروڑوں روپے خورد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ملتان میں نیب کی خصوصی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ بہاوء الدین زکریا یونیورسٹی کے وی سی ہاؤس پر اچانک چھاپا مارا اور سابق وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی خواجہ علقمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔خواجہ علقمہ سمیت چار آفسران پر بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں 20 کروڑ روپے سے زائد کے خورد برد کا الزام ہے۔نیب کی ٹیمیں رجسٹرار بی زیڈ یو ملک منیر اور ریزیڈنٹ آفیسر شیخ سعید کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ نیب نے گزشتہ روز لاہور میں کیمپس انچارج منیر بھٹی کو گرفتار کر لیا تھا۔خواجہ علقمہ پاکستان کے یمن میں سابق سفیر بھی رہ چکے ہیں۔