پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

مبینہ کرپشن :پیپلزپارٹی کے 3ارکان سندھ اسمبلی سمیت دیگرمعاملات کی تحقیقات شروع

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے کرپشن اوربدعنوانیوںکے مزید 8مقدمات کی تحقیقات کی منظوری کیلئے اسلام آباد بھیج دیئے ،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 3ارکان سندھ اسمبلی سمیت دیگرمعاملات کی تحقیقات شروع کردی گئی ،مقدمات سے متعلق گواہوںاورسرکاری افسران کونیب کراچی کے دفتر طلب کرلیاگیا ،ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں کرپشن بدعنوانیوںزمینوںپرقبضہ اوردیگتر معاملات کی 115شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں نصف درجن سے زائد شکایتوں کاابتدائی جائزہ لینے کے بعد نیب کراچی نے تحقیقات کی منظوری کیلے مقدمات اسلام آباد بھیج دیئے ہیں ،نیب کراچی کے ذرائع کے مطابق کرپشن بدعنوانیوںچائناکٹنگ اوردیگر معاملات کی تحقیقات کی تکمیل میں تاخیرہورہی ہے جب کہ مزید نئے مقدمات کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے آئندہ چندروزمیں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ،کراچی میں سرکاری اراضی پرقبضے اورچائناکٹنگ کے معاملے کی چھان بین پرمشتمل جے آئی ٹی نے 70مقدمات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں نیب کراچی کے مطابق روزانہ نیب کے دفتر میں کراچی سمیت سندھ سے 8سے دس شکایتیں موصول ہوتی ہیں،تاہم ان کی جانچ پڑتال کے بعد ہی تحقیقات کی منظوری کیلئے بھیجاجاتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…