اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کاسب سے زیادہ کرپٹ محکمہ پولیس ،واپڈادوسرے نمبرپرہے ،سروے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ((نیوزڈیسک) ایس ڈی پی آئی سروے کے مطابق پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ محکمہ پولیس کا ہے جبکہ دوسرا نمبر واپڈا کا ہے،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر رہے گی، پاکستان کے اندر دہشت گردی میں پہلا نمبر انڈیا کا جبکہ دوسرا امریکہ کا ہے، چائنا پاکستان کا بہترین دوست ہے، گزشتہ تین سالوں میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، سروے کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے،کار کردگی کے حوالے سے چاروں صوبوں کے وزارء اعلیٰ میں سے پہلا نمبر وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا ہے جبکہ دوسرا نمبر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا ہے، تین سالوں میں حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی، لوڈشیدنگ آج بھی ویسی ہی ہے جیسی تین سال قبل تھی، پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا، دھرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) ہے جبکہ دوسرا نمبر تحریک انصاف کا ہے، سروے کے مطابق رینجرز اور آرمی کرپشن کو کنٹرول کر سکتی ہے، تین سالوں میں ہونے والی معاشی ترقی سے عوام مطمئن نظر نہیں آتی، حالیہ تین سالوں کے دوران حکومت انرجی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے سندھ اور بلوچستان کے وزارء اعلیٰ کی کارکردگی بدتر ہوتی جا رہی ہے لوکل گورنمنٹ نظام ضرور ہونا چاہیے، جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام انہی جماعتوں کو ووٹ دے گی جن کو عام انتخابات میں دئیے ہیں، تحریک انصاف کے دھرنے سے اقتصادی ترقی متاثر ہوئی ہے جب کہ دھرنے کے حوالے سے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جبکہ دوسرا نمبر مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے سکیورٹی کی بہتری کے حوالے سے پنجاب پہلے نمبر پر جبکہ خیبر پی کے دوسرے نمبر پر ہے ملک کی سیکورٹی فوج ہی بہتر بنا سکتی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…