ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

زلزلوں سے بچاو کی حفاظتی تدابیر

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) زلزلے قدرتی آفات میں سب سے تیزی سے انسانی جانوں کو تلف کرتے ہیں اور سیکنڈوں میں بستیوں اور شہروں کو ملیامیٹ کردیتے ہیں۔ اب تک زلزلوں کی درست ترین پیشگوئی میں قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی ہے لیکن زلزلے کے حفاظتی ماہرین کے مطابق بعض تدابیر اختیار کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زلزلوں کی صورت میں درج ذیل اقدامات سے جانی نقصان کم کیا جاسکتا ہے۔
زلزلے سے پہلے
گھر میں فرسٹ ایڈ باکس رکھیں اور فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی حاصل کریں۔
جن علاقوں میں زلزلوں کا خدشہ ہو وہاں الماریوں پر بھاری اور شیشے سے بنی اشیا رکھنے سے گریز کریں۔
گھر میں بجلی ، گیس، اور پانی کی لائینیں فوراً بند کردیں کیونکہ زلزلے کی قوت سے یہ گیس اور پانی کی لائینیں باآسانی پھٹ جاتی ہیں جو شدید نقصان کی وجہ بنتی ہے۔
بچوں اور طالبعلموں کو اسکولوں اور کالجوں میں زلزلوں سے بچنے کی ٹریننگ اور ڈرل کرائیں۔
زلزلے کے دوران
زلزلے کے دوران کسی بھی حالت میں حواس اور سکون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مشکل وقت میں بھی پرسکون رہنے کی کوشش کیجیے۔
اگر آپ گھر کے اندر ہیں تو فوری طور پر دیوار سے چپک کر کھڑے ہوجائیں یا پھر کسی بھاری بھرکم فرنیچر ( میز یا پلنگ) کے نیچے رینگ کر پہنچ جائیں اور زلزلہ تھمنے تک وہیں موجود رہیں۔ اس عمل سے پنکھا ، روشنیاں اور گھر کی چھت کے گرنے والے ٹکڑوں سے ا?پ محفوظ رہیں گے۔
زلزلے کے دوران ماچس اور کسی قسم کا شعلہ نہ جلائیں۔
اگر آپ گاڑی میں ہیں تو گاڑی روک دیں اور زلزلہ تھمنے تک اسی میں بیٹھے رہیں۔
سیڑھیوں اور پتھریلے زینوں سے دور رہیں اور بجلی کی ایلیویٹر اور لفٹ میں سفر نہ کریں کیونکہ زلزلے سے وہ جامد ہوکر رک سکتی ہیں۔
زلزلے کے بعد
خود کو دیکھئے کہ آپ زخمی تو نہیں ہوگئے اور دیگر زخمی افراد کا جائزہ بھی لیں۔
گھر میں گیس، پانی اور بجلی کی لائنوں کا بغور جائزہ لیں اور ان کے والو اور مرکزی سوئچ بند کردیں۔ اگر گیس کی بو محسوص ہوتو مجاز اداروں کو فوری اطلاع دیں۔
ٹوٹی پھوٹی اور خستہ عمارتوں سے دور رہیں کیونکہ آفٹر شاکس سے بھی ان کے ڈھے جانے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔
بھاری جوتے پہنیں تاکہ شیشوں اور ملبے میں موجود دیگر ٹھوس اشیا سے اپنے پیر کو زخمی ہونے سے بچایا جاسکے۔
زلزلے کے بعد فوری طور پر کھلے میدان میں پہنچیں کیونکہ آفٹر شاک پہلے سے کمزور عمارتوں کی ٹوٹ پھوٹ اور مزید نقصان کی وجہ بنتے ہیں۔
زلزلے کے بعد گھر کا جائزہ لینے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آفٹرشاکس صورتحال کو مزید گھمبیر بناسکتے ہیں۔
اگر آپ کسی ڈیم، پانی کے بڑے ذخیرے، پیچیدہ تعمیر، یا بلند عمارت یا کسی پہاڑ کےدامن میں موجود ہیں تو فوری طور پر وہاں سے دور چلے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…