کراچی(نیوزڈیسک).محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ صفورا کیس جیل میں چلانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ ملزمان کے سہولت کار شیبہ احمد کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع کردی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹی فکیشن انسداد دہشت گردی کی عدالت کو موصول ہوگیا، جس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ سانحہ صفورا میں 5مرکزی ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسدالرحمان گرفتار ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت سینٹرل جیل میں ہوگی۔