لندن(نیوزڈیسک).متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے سیاست سے رٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سیاست سے حاصل کردہ تجربہ کسی اور شعبے میں آزمانا چاہتے ہیں۔لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق سلیم شہزاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ سیاست سے رٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔سلیم شہزاد کو چند سال پہلے متحدہ کی رابطہ کمیٹی سے الگ کردیا گیا تھا، اس کےبعد انہیں مرکزی ذمے داریاں نہیں ملیں ، تاہم وہ لندن میں متحدہ کے جلسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے تھے ۔ اب ان کا کہنا ہےکہ وہ سیاست سے الگ ہونے کا سوچ رہے ہیں اور اپنے سیاسی کیریئر کا تجربہ کسی اور فیلڈ میں استعمال کرنا چاہتے ہيں۔ –