لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹرلسٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے 750ثبوت مل چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اصل لوگوں کے ووٹ غائب جبکہ فرضی لوگوں کے ووٹ منتقل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن میں ثابت کرینگے کہ ن لیگ نے نادراکے مل کرمک مکاکیا۔وہ جمعرات کے روزچیرمین سیکرٹریٹ میں میڈیاسے گفتگوکررہے تھے جبکہ اس موقع پراپنے ووٹوں کے عدم اندراج کے حوالے شکایت کرنے والے افراد بھی وہاں موجود تھے ۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ ن لیگ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حلقے سے تحریک انصاف کے ووٹروں کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کئے ۔انہوں نے کہاکہ سمن آباد سمیت دیگرعلاقوں سے لوگ خود پارٹی سیکرٹریٹ آرہے ہیں جبکہ بعض ای میل کے ذریعے رابطے کررہے ہیں ۔