کراچی (نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے ملک اور بیرون ملک سے جو ڈگریاں حاصل کی ہیں ان کی تصدیق کرائی جائے گی۔ نیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے ڈاکٹر عاصم حسین کی تعلیمی اسناد کی فائل موصول ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے 1978ءمیں ڈاو ¿ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی جبکہ 1981ءمیں ایم سی پی ایس کے ڈگری آسٹریا سے حاصل کی