اسلا آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے سابق وزیر،اہم ترین لیگی رہنما کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تیاریاں- سابق وفاقی وزیر یار محمد رند نے اسلام آباد میں مرکزی اورگنائزر تحریک انصاف جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یار محمد رند چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ یار محمد رند کی جانب سے جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔