اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لاہور،کوڑے کے ڈھیر خاتون کے اعضاءبرآمد

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ کوٹ لکھپت میں نامعلوم خاتون کو قتل کرنے کے بعد جسم کے اعضاءدو بوریوں میں بند کر کے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیئے گئے ،پولیس نے دونوں بوریاں قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت کے علاقے میں راہگیروں نے کوڑے کے ڈھیر پر پڑی ہوئی خون آلودبوریاں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں کھول کر دیکھا تو اس میں سے انسانی اعضاءبرآمد ہو گئے ۔ ایس پی ماڈل ٹاﺅن مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بوریوں سے برآمد ہونے والے اعضاءخاتون کے ہیں جسے قتل کرنے کے بعد اعضاءبوریوں میں بند کر کے کوڑے کے ڈھیر پر پھینکے گئے ، لاش کے اعضاءقبضے میں لے لیے ہیں اور تفتیش کی جا رہی ہے لیکن تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور قریبی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاش کے اعضاءبھی مکمل نہیں تاہم انہیںڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائےگا تاکہ شناخت ہو سکے ۔ واقعے کی اطلاع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی جبکہ علاقہ بھر میں میں خوف و ہراس کی فضاءپھیل گئی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…