اسلام آباد (نیوزڈیسک)راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی میں ساتویں ‘نویں‘ دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں میں ممکنہ دہشت گردی ‘مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے داخلی مقامات پر بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ڈیوائس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ‘داخلی اور خارجی مقامات پر پولیس اور سکیورٹی ادارے ضرورت محسوس ہونے پر خواتین ‘مردوں اور نوجوانوں کی بائیو میٹرک کے زریعے تصدیق کریں گے ‘سیکیورٹی پلان میں بھی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کی ممکنہ لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے اور باالخصوص محرم ا لحرام کے دوران دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کے ناکام بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے ‘جس میںراولپنڈی پولیس اپنے ڈرورن کیمرے ‘ویڈیو کیمروں ‘ کیمروں والی سپیشل گاڑیوں کے ساتھ جلوس کے آغاز سے اختتام تک کوریج کے ساتھ ساتھ جلوس میں مشتبہ افرادک کے داخلے کو روکنے کے لیے مخصوص افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ڈیوائس بھی لگائےگی ۔