اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر جواب داخل کرانے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے مہلت طلب کر لی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے پرویز حسن کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایل پی جی کوٹہ کے لیے اپنے میڈیا کوآرڈی نیٹر میاں خرم رسول کے توسط سے 64 کروڑ روپے وصول کیے، اس کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری حمید لیاقت نے جواب داخل کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں