اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان کے حوالے کر دئیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سکارٹ لینڈ یارڈ نے را کی ایم کیو ایم کو فنڈنگ میں ملوث دس سے زائد ناموں کی فہرست پاکستان کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ یہ افراد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے براہ راست رقم وصول کر کے ایم کیو ایم کو فراہم کرتے تھے، پاکستان کو دئیے گئے ناموں کی فہرست سکارٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین اور محمد انور سے تحقیقات کے بعد مرتب کی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر قانون اشتر اوصاف نے لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ سے کیس کے حوالہ سے ملاقاتیں کیں تھیں، حکومت نے را فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے معاملہ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔