جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف اور امیر جماعة حافظ سعید پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزارت داخلہ نے وزیر اعظم نواز شریف اور امیر جماعة پروفیسر حافظ سعید پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ،” را “ کارروائی کے لئے تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی کو استعمال کر سکتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ایڈیشنل آئی جہ سپیشل برانچ اور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر اور ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید پر ” را “ کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ مراسلے میں اہم سیاسی شخصیت اور امیر جماعت الدعو ة کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔مراسلہ کے مطابق ” را “ اس کاروائی کے لئے ملک میں موجوددو کالعدم تنظیموں کو استعمال کر سکتی ہے جن میں تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی شامل ہیں، مراسلے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ ”را“کی طرف سے کی جارہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حملے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے مفرور ارکان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…